اسلام آباد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پہلی بار کار چور گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پہلی کارروائی کرتے ہوئے ایک کار چور کو گرفتار کر لیا گیا ملزم سے گاڑی سمیت 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد نے ایس پی کیپٹن (ر) الیاس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کار چور کو گرفتار کر لیا گیا ایس آئی یو کی ٹیم کے سیف سٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا گیا ایس پی کیپٹن(ر) الیاس کے مطابق گرفتار ہونے والے کارچور کی شناخت عمران کاٹھیا کے نام سے ہوئی ہے جس نے چند روز قبل اسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے مہران گاڑی چوری کی تھی انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے کار چور عمران کاٹھیا کار چوری کر کے شہر سے باہر منتقل کر کے اپنی اہلیہ اور بچوں کو بھی کار میں بٹھایا ہوا تھا لیکن اسلام آباد سے باہر جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا کار چور سے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :