یمن ‘ سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ‘75زخمی

بدھ 16 مارچ 2016 13:56

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) یمن کے شہر حاجا میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر حاجا کے بازار میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ‘حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یمنی حکام کے مطابق سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے جن میں ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔

متعلقہ عنوان :