برنائی کی سرکاری فضائی کمپنی کے خواتین کے عملے نے سعودی عرب تک پروازکر کے نئی تاریخ رقم کر دی
خواتین پائلٹس نے برونائی سے سعودی عرب کے شہر جدہ تک پرواز کی ‘بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا گیا
بدھ 16 مارچ 2016 13:57
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) برونائی کی سرکاری فضائی کمپنی رائل برونائی ایئرلائنز کے خواتین پر مشتمل عملے نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی پہلی پرواز سعودی عرب تک کی ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ان خواتین پائلٹس نے برونائی سے سعودی عرب کے شہر جدہ تک پرواز کی اور اس کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا گیا۔
یہ سنگ میل انھوں نے برونائی کے قومی دن کے موقع پر حاصل کیا جب ملک کی آزادی کا جشن منایا جارہا تھا۔(جاری ہے)
پرواز کی کپتان شریفہ زرینہ تھیں ‘ ان کی معاونت سینئر فرسٹ آفیسرز سریانہ نوردین اور ڈی کے نادیہ پی جی خشیم نے کی۔کپٹن زرینہ نے ہوابازی کی تربیت برطانیہ سے حاصل کی تھی اور دسمبر 2013 میں وہ لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پرواز کرنے والی رائل برونائی ایئرلائنز کی پہلی پائلٹ بن گئی تھیں۔
انھوں نے 2012 میں اخبار دی برونائی ٹائمز کو بتایا تھا کہ پائلٹ ہونے کے ناطے بہت سارے لوگ انھیں مردوں کا پیشہ سمجھتے ہیں۔’ایک عورت ‘ایک برونائین عورت ہونے کے ناطے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ نوجوان نسل یا خاص طور پر لڑکیوں کو یہ واقعی ظاہر کرتا ہے کہ جو خواب وہ دیکھتے ہیں وہ اسے حاصل کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.