وزیردفاع ‘پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کی پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں بم دھماکہ کی شدید مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) وزیردفاع ‘پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے قوم کے عزم کو کمزورنہیں کرسکتیں بدھ کو اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے قوم کے عزم کو کمزورنہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے۔ وفاقی وزیر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔