غزہ، اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے سعودی عرب کی 31 ملین ڈالر کی امداد
امداد یو این ڈی پی کے ذریعے خرچ کی جائیگی،پانچ ہزار مکانات، تین سکول تعمیر کئے جائینگے
بدھ 16 مارچ 2016 14:02
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو سال قبل اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونیوالے مکانات کی تعمیر نوکیلئے 31.8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے’یو این ڈی پی‘ کے ذریعے خرچ کی جائیگی۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ’اونروا‘ اور اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’یو این ڈی پی‘ کے درمیان ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
مفاہمتی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ اونروا اور یو این کا ترقیاتی ادارہ مل کر سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ 31.8 ملین ڈالر کی امداد سے غزہ میں جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ امداد سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے 5 ہزار مکانات کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ سعودی امداد سے غزہ میں تین سکول بھی تعمیر کیے جائینگے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.