ورلڈ ٹی ٹونٹی مین راؤنڈ ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 مارچ 2016 14:04

ورلڈ ٹی ٹونٹی مین راؤنڈ ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ آج 6بلے بازوں اور 2آل راؤنڈرز کیساتھ میدان میں اتریں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ بہترین بلے بازی کرکے بنگلہ دیش کو بڑا ہدف دیں۔بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی ہی کرتے۔