غزہ میں حماس کی سرنگوں کے خاتمے کیلئے امریکہ ‘اسرائیل خفیہ گٹھ جوڑ،صہیونی اخبار نے امریکی سازش بے نقاب کردی
دونوں ممالک کا غزہ میں سرنگوں سے نمٹنے کیلئے زیرزمین آئرن ڈوم سسٹم نصب کرنے کا بھی پلان ،سرنگوں کی نشاندہی ،تباہ کرنے کیلئے امریکی انٹلیجنس اداروں کے ماہرین بھی اپنی خدمات اسرائیل کو مہیا کرینگے، رپورٹ
بدھ 16 مارچ 2016 14:05
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں سے نمٹنے کیلئے امریکا اور تل ابیب کے درمیان خفیہ معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت واشنگٹن غزہ میں سرنگوں کو ختم کرانے کیلئے تل ابیب کو ہرممکن تعاون فراہم کریگا۔اسرائیلی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی سرنگوں کو ختم کرنے کیلئے باہمی تعاون کا اعلان اس خطرے کے تدارک کیلئے اہم پیشرفت ہے۔
اس کے نتیجے میں غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کومسمار کرنے کا ایک بڑا موقع ملے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں سے نمٹنے کیلئے زیرزمین آئرن ڈوم سسٹم نصب کرنے کا بھی پلان تیار کیا ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ سرنگوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کیلئے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے ماہرین بھی اپنی خدمات اسرائیل کو مہیا کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان غزہ کی سرنگوں سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کے اعلان میں واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیساتھ آئرن ڈوم کی بیٹریاں اپ گریڈ کرنیوالی امریکہ اسرائیل کی مشترکہ فرموں کو امداد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔اسرائیل ٹو ڈے کے مطابق اسرائیلی فوج جلد غزہ کی پٹی کی سرحد پربنائی گئی باڑ کیساتھ جدید سینسر نصب کریگا جو غزہ میں حماس کے جنگجووٴں کی جانب سے کھودی گئی زیرزمین سرنگوں کی نشاندہی کیساتھ زیرزمین ہونیوالی کسی بھی قسم کی نقل وحرکت کا پتا چلانے میں مدد دے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.