زیر تعمیر پل سے گر کر مزدور جا ں بحق،3 سا لہ بچی جھلس کر دم توڑ گئی

بدھ 16 مارچ 2016 14:08

قصور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )زیرتعمیرپل ہیڈبلوکی پرکام کرنے والا مزدورپاؤں پھسل جانے سے گرکرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق ننکانہ صاحب کا رہائشی مزدور وقاص احمد حسب معمول زیرتعمیرپل ہیڈبلوکی پر کام کررہاتھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گرکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرلی ہے۔ دریں ا ثناء چک نمبر3بھائی کوٹ پتوکی میں 3سالہ بچی اُبلتے دودھ میں گرجانے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 3سالہ مریم فاطمہ کھیلتی ہوئی اُبلتے ہوئے دودھ میں گر کر جھلس کر شدیدزخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔