تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن جمعرات کو منایا جائے گا

بدھ 16 مارچ 2016 14:10

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق ( ٹی بی) کے خاتمہ کا عالمی دن 24مارچ بروزجمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی دارالحکومت ، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، ورکشاپس کا اہتمام کیا جائیگا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائیگی نیز اس موقع پر تمام شہروں میں محکمہ صحت، ٹی بی کنٹرول پروگرام، ٹی بی ڈاٹس پروگرام اور تپ دق کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے اشتراک سے واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام میں اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو سکے۔