ارجنٹینا کے کوسٹ گارڈ نے غیرقانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والی چینی کشتی تباہ کر دی

بدھ 16 مارچ 2016 14:14

ارجنٹینا کے کوسٹ گارڈ نے غیرقانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والی چینی ..

بیونس آئرس ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ارجنٹینا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے انھوں نے ارجنٹینا کے پانیوں میں غیرقانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والی چین کی ایک کشتی کا تعاقب کرنے کے بعد اسے تباہ کردیا گیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روزارجنٹیناکے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی کشتی لی یان یوان یو 010 کو تنبیہ کے طور پر فائر کیے گئے جو بین الاقوامی پانیوں کی جانب بڑھ رہی تھی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق انھوں نے پہلے ریڈیو کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی اورکئی مواقع پر، خلاف ورزی کرنے والے جہاز نے کوسٹ گارڈ کے ساتھ ٹکرانے کے لیے نقل و حرکت کی، جس سے نہ صرف اس کا اپنا عملہ بلکہ کوسٹ گارڈ اہلکار کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا جنھیں بعد میں کشتی کے مختلف حصوں پر فائر کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور جہاز میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے انھوں نے ارجنٹینا میں چینی سفارتی عملے کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے