پشاور دھماکے میں بس ڈرائیور نے ہمت اور بہادری کی نئی مثال قائم کردی
فرید گل نے اعصاب پر قابو پاتے اوراپنی تکلیف کو بھولتے ہوئے بس کو قریبی ہسپتال تک پہنچایا
بدھ 16 مارچ 2016 14:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں جہاں 16 افراد جاں بحق ہوئے وہیں بس ڈرائیور کی ہمت اور بہادری نے مزید کئی قیمتی جانیں بچالیں۔ مردان کے علاقے درگئی سے 50 سے زائد افراد کو لے کر بس پشاور جارہی تھی کہ سنہری روڈ پر بس میں زوردار دھماکا ہوا جس میں بس ڈرائیور فرید گل بھی شدید زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے بعد بس میں لاشیں اور خون بکھر گیا لیکن فرید گل نے اعصاب پر قابو پاتے اور اپنی تکلیف کو بھولتے ہوئے بس کو قریبی اسپتال تک پہنچایا جہاں فوری طور پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمرجنسی میں منتقل کیا۔ ہمت اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے بس ڈرائیور فرید گل کو امدادی ٹیموں نے شدید زخمی حالت میں بس کا اگلا حصہ کاٹ کر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری علاج کے بعد اسے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.