سندھ پولیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف،70پولیس افسران کو نوٹس جاری

بدھ 16 مارچ 2016 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) سندھ پولیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف، نیب نے 70پولیس افسران کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو نیب حکام نے سندھ پولیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہونے پر 70پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ نیب نے 3 ڈی آئی جیز کو بھی نوٹس جاری کئے جبکہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے 19 ایس ایس پیز کوبھی نوٹس جاری کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے 13ڈی ایس پیز، 7اے ایس آئی، کلرک اور جونیئر کلرک کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :