پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے ، وزیرستان آپریشن سے دہشت گردی میں کمی آئی،وفاقی اور صوبائی حکومتیں معاملہ پر توجہ دیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں انٹیلی جنس شیئرنگ مضبوط بنائی جائے‘ تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے مذہبی جماعتیں بل میں خامیوں کی نشاندہی کریں
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 16 مارچ 2016 14:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے‘ دو ماہ میں تیسرا سنگین واقعہ ہے‘ شمالی وزیرستان آپریشن سے دہشت گردی میں کمی آئی ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں معاملہ پر توجہ دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں انٹیلی جنس شیئرنگ مضبوط بنائی جائے‘ تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے مذہبی جماعتیں بل میں خامیوں کی نشاندہی کریں اور کوئی مسئلہ کے حل کا طریقہ نکالیں‘ اختلافات درست ہیں۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے دو ماہ میں یہ تیسرا بڑا سنگین واقعہ ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں‘ مسئلہ کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ آرمی پبلک سکول سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ خامیوں کی نشاندہی ہوسکے اور کمزوریاں دور ہوسکیں لیکن انکوائری نہیں کرائی گئی۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے دہشت گردی میں کمی آئی ہے لیکن دہشت گرد مختلف جگہوں پر دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔ پولیس کا کردار اہم ہے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ واقعات میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو نشاندہی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس سمیت تمام اداروں کو فعال بنایا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.