بھارت میں اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت میں ریلی

بدھ 16 مارچ 2016 14:40

نئی دہلی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی اقلیتوں کے ہزاروں افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ریلی کا مقصد مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند ہندووٴں کے اقدامات کی مذمت کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند ہندووٴں کے اقدامات کا مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے چیئرمین کنہیا کمار نے بھارت میں سماجی تفریق کے خلاف احتجاج اور عدم مساوات کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انصاف کے قیام اور ہندووٴں کے انتہا پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ سرگرم سماجی کارکن اور معروف مصنفہ اروند رائے نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں اور سماج کے کمزور طبقوں کے خلاف ظلم و ستم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :