جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم کے بانی عدالت میں طلب
بدھ 16 مارچ 2016 14:46
برلن ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) جرمنی میں اسلام مخالف تحریک پیگیڈا کے بانی لٹس باخ مان کو مہاجرین کے حوالے سے نفرت آمیز بیان دینے پر عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں پناہ گزینوں کا موازنہ ’بھیڑ بکریوں اور کوڑے کرکٹ ‘ سے کیا تھا۔جرمن شہر ڈریسڈن کی ایک عدالت نے لٹس باخ مان کو اپریل میں طلب کیا ہے۔
پھر مئی میں بھی ان کی دو پیشیاں ہیں۔(جاری ہے)
باخ مان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی تحریک پیگیڈا کے فیس بک پیج پر متعدد تحریروں میں نفرت آمیز مواد لکھا، جسے متعدد مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔ عدالت کے مطابق باخ مان کے بیانات اور الفاظ نے عوامی سطح پر نظم وضبط خراب کیا اور وہ مہاجرین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔پیگیڈا کا آغاز اکتوبر سن 2014 میں ایک اسلام اور غیر ملکی مخالف فیس بک گروپ سے ہوا تھا۔ ابتداء میں اس گروپ کے حامیوں کی تعداد اتنی نہ تھی اور ڈریسڈن میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں صرف چند سو شرکاء حصہ لیا کرتے تھے۔.
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.