عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس،9اپریل ختم نبوت کانفرنس کومنظم اندازمیں کامیاب کرنے کا عزم

تحفظ ختم نبوت اسلام کی روح ،قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا لاہور میں مختلف مقامات پر اجلاسوں سے خطاب

بدھ 16 مارچ 2016 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر کے علماء کرام کا اجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ،جامعہ حنفیہ قادریہ چوک یادگارشہیداں مناواں،جامع مسجد کوثرلنڈا بازار،جامعة الاظہربادامی باغ،جامع مسجدمہتاب ہربنس پورہ لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اخترکی صدارت میں منعقدہوا،اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماوٴں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا علیم الدین شاکر،مولاناعبدالشکورحقانی،پیر میاں رضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم،مولانا عبداللہ طاہر،مولانا خالد محمود ،مولانا عابدحنیف،مسعود ریحان ،مولانا خالدعابدسمیت سینکڑوں علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مولانا قاری جمیل الرحمن اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت اسلام کی روح ہے قادیانیت کا ہرمیدان میں تعاقب جاری رکھیں گے اسلامی مملکت میں گستاخان رسول کو تحفظ دیاجانا نظریہ پاکستان سے انحراف ہے۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا 9اپریل کوکہ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں بھرپور محنت کنی چاہیے اور پروفیسرز،سٹوڈنٹس،وکلاء اور تاجر برادری میں تحفظ ختم نبوت کا پیغام پہنچانا چاہیے ۔

مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :