ورلڈ ٹی 20: دوسری ٹیموں کو ڈرانے کیلئے بنایا جانے والا بھارتی ٹی وی کمرشل بھارت کیخلاف ہی استعمال ہونگے ، ٹیم کیخلاف شدید نعرے بازی

بدھ 16 مارچ 2016 15:01

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) بھارت نے ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ 2015ء کے موقع پر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور دوسری ٹیموں کو ”ڈرانے“ کیلئے ایک ٹی وی کمرشل ”موقع موقع“ چلایا جو اس وقت سے بھارتی ٹیم کے خلاف ہی استعمال ہو رہا ہے اور جب بھی جہاں بھی جسے بھی موقع ملتا ہے وہ بھارتی ٹیم کو ”رسوا“ کرنے کیلئے ”موقع موقع“ گنگنا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے ہارنے پر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے اپنے اپنے طریقے سے دل کی بھڑاس نکالی تاہم وہاں کچھ ایسے لوگ بھی موجود تھے جو اس ہار سے اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ شکست کے بعد کھلاڑیوں کے پویلین لوٹتے وقت بلند آواز میں ”موقع موقع“ گنگنانے لگے۔کسی دل جلے نے بھارتی ٹیم کی اس ”اعلیٰ رسوائی“ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی جسے بھارتی شائقین کرکٹ شدید غم و غصے کے عالم میں شیئر کرتے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ٹیم کی ”حوصلہ افزائی“ میں حسب توفیق حصہ بھی ڈال رہے ہیں۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد تماشائیوں نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور بھارتی کھلاڑیوں کا اس پر کیا ردعمل رہا۔

متعلقہ عنوان :