پنجاب میں ایک ماہ میں181افراد کی خودکشی حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے ‘ چوہدری محمدسرور

بدھ 16 مارچ 2016 15:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ماہ میں60خواتین سمیت181افراد کی خودکشی حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے،حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘پنجاب میں جنگل کا قانون ہے حکومت کہیں نظر نہیں آتی ہے،تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے،تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کر پٹ لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔

تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک سے غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری ختم کر نے کا نعرہ لگایا مگر عملی طور پر اقتدار میں آنے کے بعد انکی کار کردگی بالکل صفر رہی ہے جسکی وجہ سے آج پنجاب میں بھی غر یبوں کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں اور صرف ایک ماہ کے دوران 181 افراد کی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکرخودکشی اس بات کی تصد یق کر رہی ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کے ساتھ ساتھ انکی پا لیساں بھی عوام کیلئے عذاب بن چکیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ لوگ لوگوں کو لوٹنے اور قتل کر نے میں مصروف ہیں مگر حکو مت نام کی کوئی چیز نظر نہیںآ تی جبکہ حکمران قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں مگر وہ اس طر ح قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور اقتدار میں آکر تمام مسائل کو حل کیاجا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :