بلاول زرداری بھٹو کی سیاست میں آنے سے پاکستان میں نمایا ں تبدیلی آئی‘رحیم داد خان

بدھ 16 مارچ 2016 15:13

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کی سیاست میں آنے سے پاکستان میں نمایا ں تبدیلی آئی ہے نوجوان قیادت کی وجہ سے پاکستان بھر میں کارکنان فعال ہو رہے ہیں پی پی پی کے کارکنان 2018کے عام انتخابات کیلئے ابھی سے جدوجہد شروع کریں کارکنان گاؤں گاؤں کھریاں کھریاں شہر شہر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا پیغام پہنچائیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں میں کوئی اختلاف نہیں ضلع بنوں کے وارڈ سے لیکر یونین کونسل تک یونین کونسل سے لیکر تحصیل اور ضلع تک تنظیمیں بنائی جائیگی چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کی ہدایت پر ضلع بنوں کے معطل صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ کو بحال کیا جا رہا ہے جس کیلئے صوبائی کمیٹی کے اراکین جلد بنوں کا دورہ کرکے ڈویژنل کنونشن میں ان کی بحالی کا اعلان کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی صدر اور سابق سنیئر منسٹر رحیم داد خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری انجنیئر ہمایون خان ، صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی ایڈوکیٹ اور ڈویژنل صدر پی پی پی بنوں ، بابائے روزگار حاجی شیر اعظم وزیر نے پشاور کے فیز ون حیات آباد میں ضلع بنوں کے پی پی پی کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ ، سابق سنیئر نائب صدر ملک گل بہادر ایڈوکیٹ ، صوبائی کونسلر ملک شاہد نواز ایڈوکیٹ ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد ایڈوکیٹ ، سابق ضلعی صدر حاجی ظفر علی خان ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر علی خان، ضلع بنوں ترجمان محمد عثمان علی خان ، ٹی ایم اے ڈومیل کے تحصیل ممبر ملک فاروق خان بیزن خیل ، لائق زمان خان ڈومیل، نعیم علی خان ڈومیل، این اے 26کے سابق اُمیدوار ملک اشفاق خان ، سابق ڈسٹرکٹ نائب صدر شعیب خان، خان ممہ ، سعید عدنان ہاشمی ، پی وائے او کے ملک یونس خان، بسم اللہ جان، سمیت درجنوں پی پی پی کارکنان اور پی ایس ایف کے وغیرہ کے کارکنان کے کثیر تعداد میں شرکت کی گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی صدر رحیم داد خان نے بنوں پی پی پی کارکنان پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتفاق اور اتحاد کا مظاہر ہ کرے علاقہ میں چھوٹے چھوٹے اختلافات کو ختم کئے جائیں پارٹی کو فعال کرنے کیلئے دن رات محنت کی جائے انہوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین بلاول زرداری بھٹو پی پی پی کو فعال کرنے کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے اورخیبر پختونخواہ کی سطح پر پارٹی کو فعال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری انجنیئر ہمایون خان نے ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ کے بارے میں مرکزی چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کے اسلام آباد ہدایت کے مطابق دوبارہ بحال کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد بنوں میں ڈویژنل کنونشن میں ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ کی بحالی کا اعلان کرینگے اور پارٹی میں نئی ضلعی تنظیم کیلئے تین تین نام مرکزی چیئرمین کو نام بھیجے جائیں گے۔