خیبر پختونخواہ میں پی پی پی کو فعال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں‘فرزند علی ایڈووکیٹ

بدھ 16 مارچ 2016 15:13

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پی پی پی کو فعال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلع بنوں میں پی پی پی میں کوئی اختلافات نہیں ہے بنوں ڈویژن میں پارٹی کو فعال کرنے کیلئے جو ٹاسک دیا گیا ہے ان کو پورا کیا جائیگا ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ اور پارٹی کے رہنماء پارٹی کو فعال کرنے کیلئے سخت محنت کرے صوبائی قیادت مکمل کام کریگی پی کے71میں بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی نے کلین سویپ کی ہے جس پر ہم بابائے روزگار حاجی شیر اعظم وزیر اور ایم پی اے حاجی فخر اعظم خان ایڈوکیٹ اور تحصیل ناظم اعلیٰ فداء محمد وزیر کو سمیت ڈسٹرکٹ ممبر اور تحصیل ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پارٹی کی خدمت کیلئے دن رات ایک کی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی ایڈوکیٹ نے حیات آباد پشاور میں سابق صوبائی صدر رحیم داد خان کی رہائش گاہ پر بنوں پی پی پی کارکنان ، پیپلز یوتھ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل صدر حاجی شیر اعظم وزیر ، صوبائی جنرل سیکرٹری انجنیئر ہمایون خان، رحیم داد خان اور تحصیل ممبر ملک فاروق خان بیزن خیل ، ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام سے قریبی روابط رکھیں۔