ترکی میں انقرہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 15:19

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ترکی میں انقرہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاترک میڈیا کے مطابقوزیر اعظم احمد داوداوگلوانقرہ میں ابن ِ سینا ہسپتال میں زیر علاج دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس وقت مزکورہ افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کا تعین کیا جاسکے۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ تمام تر کارروائیوں کے مکمل ہونے پر ہم قطعی طور پر اس معاملے پر بات کر سکیں گے ہم اس ضمن میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :