بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ ‘ رن وے آپریشنل وجوہات کی بناء پر پانچ گھنٹوں کیلئے قومی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند رہا
23مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد رن وے پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوجائیگی ‘ ترجمان سول ایوی ایشن
بدھ 16 مارچ 2016 15:26
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے آپریشنل وجوہات کی بناء پر بدھ کو دن کے اوقات میں پانچ گھنٹوں کیلئے قومی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند رہا ‘23مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد رن وے پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوجائیگی ۔
(جاری ہے)
ترجمان سول ایوی ایشن بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بناء پر رن وے 22مارچ تک صبح 8سے 11بجے تک اور دوپہر 1سے 3بجے تک بند رہے گا۔
23مارچ کو دوپہر1بجے کے بعد ایئر پورٹ کے رن وے پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو آگا ہ کر دیا گیا تھا تا کہ پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی ہوسکے۔ سول ایوی ایشن ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ 23مارچ دوپہر ایک بجے تک ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے اپنی فلائٹ کے اوقات کنفرم کر لیں تا کہ پروزاوں کی تاخیر سے متعلق بروقت آگاہی حاصل کی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.