تائیوان کے ساتھ ترجیح تجارتی و اقتصادی تعاون جاری رہے گا

تعاون سے دونوں طرف کے عوام کا طرز زندگی بہتر ہو جائے گا ،چینی وزیر اعظم

بدھ 16 مارچ 2016 15:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چینی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ اپنا تجارتی اور اقتصادی تعاون جاری رکھے گا تا کہ معاہدے کے مطابق امن اور ترقی کا سفر جاری رہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک فریقین ایک چائنا کی پالیسی کو قبول کرتے ہیں اس وقت تک ہم مسائل پر بات چیت کرسکتے ہیں۔یہاں قومی قانون سازوں کے اختتامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم لی کی کوانگ نے کہا کہ ہم 1992ء کے معاہدہ سے اتفاق کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبنائے کے اس پار معاہدوں کے بارے میں پر امن ترقی کے مستقبل پر میں پر امید ہوں ۔ انہوں نے گذشتہ سال فوجیان کے دورے کے دوران تائیوان کے سرمایہ داروں کے ایک سوال کہ کیا تائیوان کے بارے میں اپنی ترجیح پالیسیاں جاری رکھیں گے ،انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ ہم نے اس بارے میں دستاویزات جاری کر دی ہیں تا کہ تائیوان کے سرمایہ کاروں کو اپنی ترجیحاتی پالیسیوں کے بارے میں یقین دہانی کر ا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے کے اس پار تجارت اور اقتصادی تعاون میں ترقی سے دونوں طر ف کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور ان کا طرز زندگی بہتر ہو جائے گا۔