آ ئندہ امریکی انتخابات میں کون جیتے گا ،ہمیں اس سے غرض نہیں

چین امریکہ تعلقات آگے بڑھتے رہیں گے ، چینی وزیراعظم کی پریس کانفرنس جاپان کے ساتھ تعلقات ابھی مستحکم نہیں ، نازک دور سے گزر رہے ہیں

بدھ 16 مارچ 2016 15:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چین کے صدر لی کی کوانگ نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ ان کے تعلقات کمزور نہیں ہو رہے بلکہ وہ باہمی تعلقات میں بہتری کے آثار دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات ابھی پورے طورپراستوار نہیں ہوئے بلکہ ابھی تک نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تاریخی معاملات پر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے اور یہ ضروری ہے کہ قول و فعل میں تضاد نہ ہو ۔

یہ بات انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔جزائر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ ایشیا پیسفک ریجن کے معاملے پر آپس میں تعاون کر سکتے ہیں اور خطے کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات آگے بڑھتے رہیں گے ہمیں اس سے غرض نہیں کہ امریکہ کے آئند ہ انتخابات میں کون کامیاب ہوتا ہے ۔

۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ عالمی سطح پر ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی کھلے پن کی پالیسی جاری رکھے گا اور انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں عوامی رائے عامہ کا احترام کرے گا ، ہم ترقی اور اصلاحات کے درمیان توازن برقراررکھیں گے اور فاضل پیداوار معطل کرنے کے سلسلے میں ملازمین کی بڑی تعداد کو ملازمتوں سے فارغ کرنے سے پرہیز کریں گے۔

ملکی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے اور وہ مختلف اقدامات کے ذریعے اپنی مارکیٹ کے مسائل کو بہتر کررہا ہے اور چین ہر قسم کی صورتحال پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔