نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت،پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

بدھ 16 مارچ 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے‘ دہشت گردی کے خلاف فوج اور پولیس کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں‘ عجلت میں قانون سازی کا نقصان ہوگا‘ مذہبی جماعتیں کبھی دھمکیاں دیتی ہیں کبھی منحرف ہوجاتی ہیں‘ خواتین کے قانون کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے ایک بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور ایک کو بری الذمہ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پشاور کا واقعہ افسوسناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قومی یک جہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

تحریک نسواں بل پر پنجاب حکومت نے بڑا کام دکھایا ہے ۔ عجلت میں قانون سازی کی جائے گی تو اس کا نقصان ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کا احترام کرتا ہوں وہ مشرف‘ پیپلز پارٹی اور اب مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا حصہ ہیں ۔مذہبی جماعتیں کبھی دھمکیاں دیتی ہیں کبھی منحرف ہوجاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہشات پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن حکومت کے حلیف ہیں ۔تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے ایک بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور ایک کو بری الزامہ قرار دیا ہے۔