لاہور ‘ مختلف واقعات میں خاتون اور 2 بھائیوں سمیت 4افراد قتل
بدھ 16 مارچ 2016 16:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں دیر ینہ دشمن کی نتیجے میں مختلف واقعات میں خاتون اور 2 بھائیوں سمیت 4افراد قتل‘اشتہاری ملزم نے مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں خود کشی کر لی جبکہ تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 12سالہ لڑکے ناصر کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزلاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی 23سالہ نوجوان لڑکی مہوش کو اس کے والد نے گلہ دبا کرقتل کردیا۔
پولیس نے ملزم شیر علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی نے اپنی مرضی سے طلعت نامی نوجوان سے شادی کرلی تھی۔ ملزم کے بیان کے اس نے بہانے سے اپنی بیٹی کو گھر بلایا اور صبح کے وقت سوتے ہوئے گلہ دبا کر اسے قتل کردیا۔(جاری ہے)
اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر طلعت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں فائرنگ سے 12سالہ لڑکاجاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق نشاط کالونی کا رہائشی 12سالہ ناصر اسپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا کہ قاضی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ناصر کے سر پر گولی مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ نے 1122کی مدد سے ناصر کو سروسز ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور بازار میں دکانوں کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔تھانہ نواں کوٹ میں اشتہاری ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم 25سالہ علی حسن کو آپریشن ونگ نے گرفتار کیا تھا جسے ابھی حوالات میں بند نہیں کیا گیا اوربلکہ کمرے میں بٹھایا گیا تھا ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ برکی ہڈیارہ کے علاقے میں سابق اے ایس آئی شہباز نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورخود موقع سے فرار ہو گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں نعمان اور اس کا بھائی صفدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.