کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انجینئر خرم دستگیر

بدھ 16 مارچ 2016 16:23

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہون نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجہ میں امن وامان کی صورتحال روز بروز بہتر ہورہی ہے، آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں موجود مافیاز ملک کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین پر عائد الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جن کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :