پاکستان ناروے کو بااعتماد دوست اور شراکتی پارٹنر تسلیم کرتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
بدھ 16 مارچ 2016 16:26
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ناروے کو اپنا بااعتماد دوست اور شراکتی پارٹنر تسلیم کرتا ہے اور پارلیمانی و اقتصادی تعاون کو فروغ دے کرموجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ناروے کے سفیر تورے نیدریبو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی۔
سپیکر نے ناروے کی طرف سے مشکل وقت میں پاکستان کی فرخدالانہ امداد کو سر اہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں توانائی کی قلت کے خاتمے کے لئے ناروے کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
سپیکرنے دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے سیاسی قیادت، اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر روابط میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے مابین مسلسل رابطوں سے انہیں ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے اور باہمی آہنگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ناروے کے سفیر نے اپنی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو عوامی روابط کے ذریعے مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سماجی واقتصادی شعبوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی تارکین وطن ناروے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کر سر اہا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے اور اقتصادی ترقی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں باہمی مفادات کے لئے بروئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سپیکرکو عالمی فورمز پر ناروے کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا بھی یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.