پوری قوم مادر وطن سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی پشاور میں دھماکے کی مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 16:31

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پشاور میں بس میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم مادر وطن سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے قوم کے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر نے حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔