لاہور،بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے مختلف حادثات ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

بدھ 16 مارچ 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کے حادثات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق اوربدھ کی درمیانی شب ملتان روڈ پر کھاڑک نالہ کے قریب مقصود نامی شخص نے پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی دیرمیں ہی ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسر ریسکیو1122کے آگ بجھانے کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ اس قدر شدید تھی کہ شعلہ دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔آگ لگنے سے فیکٹری کی چھت میں ایک زور دار دھماکہ سے گر گئی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دوسری جانب گجر پور کے علاقے میں گاڑی کی وائرنگ کا شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کی آگ پر قابو پالیا گاڑی آتشزدگی کے باعث متاثر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :