محکمہ تحفظ ماحولیات نے لاہور شہر میں ڈینگی کی سرویلنس کیلئے 9اسکوارڈ تشکیل دیدیئے

بدھ 16 مارچ 2016 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) محکمہ تحفظ ماحولیات نے لاہور شہر میں ڈینگی کی سرویلنس کیلئے 9اسکوارڈ تشکیل دے دیئے ہیں ۔یہ اسکوارڈ شہر کے بڑے 9علاقوں میں انسداد ڈینگی کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں واہگہ ٹاؤن، گلبرگ ، سمن آباد ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن، عزیز بھٹی، نشتر، علامہ اقبال، داتا گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن شامل ہیں۔ ہر اسکوارڈ محکمہ کے انسپکٹر کی سربراہی میں ڈینگی لاروا کی نگرانی کرے گا۔ محکمہ کی جانب سے اسکوارڈز کو چار مقامات کی مانیٹرنگ کی تاکید کی گئی ہے جن میں ٹائر شاپس، کباڑخانے، نرسریاں اور زیرتعمیر مقامات ہیں۔ یکم جنوری2016سے 14مارچ 2016تک 6955مقامات کو انسداد ڈینگی کیلئے مانیٹر کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :