حکومت اساتذہ کا معاشی قتل بند کرے،پنجاب ٹیچرز یونین
بدھ 16 مارچ 2016 16:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کی معاشی حالت ابتر بنانے کی بجائے LND ٹیسٹ کے رزلٹ پر بھاری رقم کی صورت میں جرمانے کر کے اساتذہ کو بھیک مانگنے پر مجبور کر رہی ہے۔ہر ماہ اساتذہ کو ہزاروں روپے کی صورت میں جرمانے عائد کرنا دراصل اساتذہ کا مورال داؤن کرنا ہے تاکہ اساتذہ تنگدستی کے باعث ذہنی انتشار کا شکار ہو کر خراب کارکردگی کا مظاہر ہ کریں او ر اس کی آڑ میں تعلیمی اداروں کو ٹھیکیداروں کے حوالے کیا جا سکے۔
کیا LND ٹیسٹ پیف کے سکولوں میں بھی رائج ہے؟ کیا پیف کے سکولوں کی مانیٹرنگ سرکاری سکولوں کی طرح کی جاتی ہے؟ پیف کے سکول صرف اور صرف ریاضی ، انگلش اور سائنس پر توجہ دیکر کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری کرواتے ہیں جبکہ اردو ، اسلامیات اور معاشرتی علوم کے مضامین پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔(جاری ہے)
پیف سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ پر کڑوڑوں روپیہ خرچ کیا جاتا ہے جبکہ ٹریننگ حاصل کرنے والا استاد دو چار ماہ اور کم تنخواہ کے پیش ِنظر ملازمت چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے حکومت کا کثیر سرمایہ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے پیچھا چھوڑا کر تعلیمی ادارے ٹھیکے دینا چاہتی ہے۔جس سے استحصالی نظام کو فروغ ملے گا۔جس ملک میں مزدور کی تنخواہ 18000 روپے مقرر ہواور پرائیویٹ مالکان استاد کو 3سے 5 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیں تو کہاں سے تعلیم میں بہتری آئے گی۔ ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے لہذا تعلیم میدان میں ترقی کے لئے اساتذہ کو سازگار ماحول دیا جائے، خوف و ہراس کی پیدا شدہ فضاء کا خاتمہ کیا جائے۔اساتذہ پُرامن تعلیمی ماحول کے خواہاں ہیں لیکن اپ گریڈیشن میں تاخیر، پیف کو سکولوں کی حوالگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور دن بدن جرمانوں و سزاؤں نے اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔آج 17 مارچ 2.00 بجے دن لاہورسمیت پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرے کرینگے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.