Live Updates

پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران بڑی تعدادکشمیر پی ٹی آئی میں شامل

بدھ 16 مارچ 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت ایک نیا تجربہ ہے بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان سے استعفادہ حاصل کیا جائے گا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔اگر کسی نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات کرنی ہے تو وہ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر و پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اس سلسلے میں بات کریگا۔

ہم کسی صورت آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان تحریک انصاف بھرپور انداز میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں بنی گالہ میں پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کرنل (ر) ثاقب زریں،کرنل (ر )جمال ناصر، کرنل (ر) امجد،کرنل (ر) علی، میجر(ر) اسداللہ، میجر(ر) آفتاب خان اور دیگر شامل تھے۔

جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق،کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور، کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سدھنوتی اورپونچھ کے عوام نے تحریک آزادی ء کشمیر میں اہم رول ادا کیا ہے اور یہاں کے لوگ فوج میں بھی ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں اور انھوں نے وہاں اہم کارنامے بھی سرانجام دئیے ہیں۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اپنے دور حکومت میں پلندری میں کیڈٹ کالج بنوایا تھا جو آج بھی چل رہا ہے۔ اسی طرح تحریک آزادی میں بھی یہاں کے لوگوں نے زندہ کھالیں کھنچوائیں اور انکی قربانیوں کی داستان جگہ جگہ رقم ہے ۔ اسی لئے وہاں کے لوگ پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہو کر عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسی طرح وہاں کے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ریٹائرڈ فورجی افسران نے عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں اور پارٹی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :