فیصل آباد، نوسربازوں نے ‘ 26 سالہ نامعلوم مسافر کو نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا

بدھ 16 مارچ 2016 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) نوسربازوں نے ‘ 26 سالہ نامعلوم مسافر کو نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈہ میں رات گئے دوسرے شہر سے آنیوالے 26 سالہ نامعلوم مسافر کو نامعلوم شخص نے نشہ آور چیز کھلا دی جسے کھاتے ہی وہ بے ہوش ہو گیا اور نامعلوم شخص اس کا سامان سمیٹ کر جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے تمام اشیاء لے کر فرار ہو گیا جبکہ لاری اڈا میں موجود دیگر لوگوں نے بے ہوش پڑے ہوئے شخص کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی جس نے مسافر کو بے ہوشی کی حالت میں ہی سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تاحال مسافر کو ہوش نہیں آ سکا۔

متعلقہ عنوان :