Live Updates

خیبرپختونخوا ٹورازم پالیسی سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا ،عمران خان

بدھ 16 مارچ 2016 16:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا ٹورازم پالیسی سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا خیبرپختونخوا کے سیاحتی مراکز پر ٹینٹ ولیجز اور ٹورسٹ ریزارٹ قائم کر کے سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں گے ۔نواز شریف نے درخت لگا کر ہماری نقل کی جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ بدھ کے روز ایبٹ آباد کے علاقے چھانگلہ گلی میں ٹورازم پالیسی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ٹورازم پالیسی پر عمل ہو گیا تو سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا ۔

خیبرپختونخوا میں آثار قدیمہ کو محفوظ کریں گے اور نیشنل پارک میں موجود وائلڈ لائف کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

(جاری ہے)

کے پی کے کے مختلف مقامات پر نیشنل پارک بنائیں گے جس سے سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو مزید روزگار ملے گا ۔ سیاح کے لئے خیبرپختونخوا میں چھوٹے چھوٹے ٹینٹ ولیجز قائم کریں گے ۔ مختلف راستوں میں چھوٹے چھوٹے ٹوریسٹ ریزواٹ قائم کریں گے حکومت کا کام سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لئے خیبرپختونخوا سے زیادہ کسی کے پاس بھی ورائٹی نہیں ہیں کے پی کے میں دریا بہت صاف اور سڑکیں کشادہ اور پختہ ہیں ۔عمران کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے مقامی لوگ درخت اگا رہے ہیں اور اس کی حفاظت کے پی کے کی حکومت کریں گی ۔ امید کرتا ہوں کہ اب محکمہ جنگلات کے اہلکار کاغذوں سے نکل کر زمین پر بھی درخت لگائیں گے ۔ عمران خان نے نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی جب نواز شریف نے درخت لگانے میں ہماری نقل کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر ملک پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنی ہو گی قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو رہا ہے اگر قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ بن جائیں تو بہت تبدیلی آ سکتی ہے ۔ عمران خان نے پشاور میں بم دھماکہ کی مذمت کی مرنے والے کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور پشاور اور اطراف کے پرانے علاقوں کو بھی محفوظ کرنے کا ارادہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :