کراچی ، کارساز میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا چھاپہ غیرقانونی گیس کے استعمال پر ہوٹل مالک گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے کارساز میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر گیس کے استعمال پر ہوٹل کو سیل کرکے مالک کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کارساز روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر گیس کے غیر قانونی استعمال پرچھاپہ مارا گیا، ایس ایس جی سی کے سر ویلنس اینڈ مانیٹیرنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عادل پراچہ کے مطابق ہوٹل کے خلاف گزشتہ برس رمضان کے مہینے میں رہائشی علاقوں میں استعمال ہونے والی گیس غیر قانونی طور پرہوٹل میں کمرشل طور پر استعمال ہورہی تھی جسے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل کی گیس منقطع کرکے جرمانہ عائد کیا گیا تھا- سرولنس اینڈ مانیٹیرنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر دوبارہ چھاپہ مارا گیا تو انکشاف ہوا کہ جرمانے کے بعد ہوٹل کے مالکان نے غیر قانونی طور پر ایس ایس جی سی کے مین لائن سے کنکشن حاصل کرکے استعمال کررہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اس جرم کے انکشاف ہونے کے بعد ہوٹل کے مالک سعد نسیم کو گرفتار کرکے ایس ایس جی سی کے اپنے تھانے سفاری پارک میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس جی سی کی لائن میں 12 سے 12.5 پی ایس آئی پریشر تھا جبکہ 2000 کیوبک فٹ کا لوڈ تھا ۔

متعلقہ عنوان :