ٹی20 ورلڈ کپ، تقریباً پچیس ہزار کروڑ کا جوا لگایا گیا: بھارتی میڈیا

بدھ 16 مارچ 2016 16:57

ٹی20 ورلڈ کپ، تقریباً پچیس ہزار کروڑ کا جوا لگایا گیا: بھارتی میڈیا

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) ٹی ٹونٹئی ورلڈ کپ کے شروع ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں جوئے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز پر اب تک تقریباً پچیس ہزار کروڑ کی رقم جوئے پر لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کی وجہ سے جواریوں کی 700 سو کروڑ سے زائد رقم ڈوب گئی۔ بکیز نے سب سے زیادہ قیمت بھارت اور سب سے کم قیمت بنگلہ دیش کی لگائی ہے۔ میچز کے رزلٹ کے علاوہ سنچری ، تیز ترین ففٹی ، چھکے ، چوکے اور ہیٹ ٹرک پر بھی جوا لگایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھارت میں آئی پی ایل کے 2013 ایڈیشن میں جوئے کا ایک میگا سکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس کی وجہ سے دو ٹیموں پر دو سالوں کے لئے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :