پاک بھارت میچ فیور عروج پر

سوشل میڈیا میں تمام شائقین کرکٹ نے اپنی پروفائل پکس بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لگالی

بدھ 16 مارچ 2016 16:57

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) جب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہوا ہے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ شائقین کو پاک بھارت میچ کا بے تابی سے انتظار ہے۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا میں تمام شائقین کرکٹ نے اپنی پروفائل پکس بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لگالی ہیں۔پروفائل پکس کی یہ ایک آن لائن مہم ہے جس میں دونوں ممالک کے لوگ اپنے اپنے ملکوں میں امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ممالک کے شہری چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ میچ ہوتے رہا کریں۔

لہذامشہور ومعروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی نے اس مہم کو حتمی شکل دی اور فیس بک پر پروفائل کی تصویر بدلنے والا آپشن متعارف کروایا، تاکہ دونوں ممالک کے لوگ اپنی ٹیموں کو پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹ کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے قبل پاک بھارت کے درمیان میچ کو لے کے کئی تنازعات کھڑے ہوگئے تھے۔ بھارت میں موجود انتہا پسندوں نے کرکٹ میچ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی بھرپور کوشش کی جس کے باعث میچ کا مقام دھرم شالہ سے منتقل کرنا پڑا۔

لیکن آئی سی سی نے اس پورے معاملے کو بخوبی سمجھا اور ایک مثبت فیصلے کرکے پاک بھارت کا میچ ایک محفوظ مقام پر کرانے کی یقین دہانی کروائی۔جس کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی اور ٹیم پاکستان سے بھارت کے شہر کولکتہ کے روانہ ہوگئی۔ جہاں پاکستان نے اپنا وارم اپ میچ سری لنکا خلاف کھیلا اورکامیابی اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :