لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں سی این جی پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا

بدھ 16 مارچ 2016 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں سی این جی پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی(ایل ٹی سی) کی بسوں کے کرایوں میں 11 فیصد تک کمی کا امکان ہے ، سی این جی بسوں کے کرایوں میں 2 سے 4 روپے تک کمی کی جارہی ہے جس کے بعد سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 18 سے کم ہو کر 16 روپے ہوجائے گا۔ کرایوں میں کمی کا فیصلہ سی این جی سستی ہونے پرگیس سے چلنے والی بسوں کیلئے کیا گیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :