کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 3پی پاکستان12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش کا باقائدہ افتتاح

نمائش کے انعقاد سے پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی، ایس ایم منیر

بدھ 16 مارچ 2016 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 3پی پاکستان12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش کا باقائدہ افتتاح ہو گیا،نمائش17مارچ تک جاری رہے گی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفسیر ایس ایم منیر نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور یہ اقدام ان شعبوں کی ترقی کا سبب بھی بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایونٹ ملک کی معاشی سرگرمیوں میں مثبت اثر ڈالے گی اور اس نمائش میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان میں بھروسہ اور اعتماد کی فضا کو قائم ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس طرز پر منعقدہ ہونیوالی نمائش کی حمایت کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ نمائش اس انڈسٹری کا مستقبل ہے ۔اس موقع پر فیکٹ ایگزبیوشن کے سی ای او ایم سلیم خان بھی موجود تھے جبکہ نمائش میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب نے بھی شرکت کی ۔

بعد ازاں ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو آفسیر ایس ایم منیر نے تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور نمائش کندگان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔نمائش میں25ممالک کی250کمپنیز شرکت کر رہی ہیں جس میں آسٹریلیا،چین ،جرمنی ،بھارت ،اٹلی اور تائیوان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :