کاشتکار موسم گرما کی کاشتہ سبزیوں سے نقصان رساں کیڑوں کے تدارک کیلئے اپنی فصلات کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں، محکمہ زراعت
بدھ 16 مارچ 2016 17:09
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار موسم گرما کی کاشتہ سبزیوں سے نقصان رساں کیڑوں کے تدارک کیلئے اپنی فصلات کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں۔ ترجمان کے مطابق رس چوسنے والے کیڑے پتوں کا رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتے ہیں اور فصلوں میں وائرس پھیلانے کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ تنے یا پھل کے اندر داخل ہو کر نقصان پہنچانے والے کیڑے پتوں اور چھوٹے پھل کو کھا کر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
چور کیڑامرچ، ٹماٹر و دیگر سبزیات پر حملہ آور ہو کر پیداوار کو نقصان پہنچاتا ہے،اس کیڑے کی سنڈیاں اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ دیتی ہیں اور دن کے وقت پودوں کے قریب ہی زمین میں چھپی رہتی ہیں۔(جاری ہے)
ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نقصان رساں کیڑوں کے انڈوں، بچوں اور بالغ کو ہاتھ سے پکڑ کر تلف کر یں جبکہ چور کیڑے کے پروانوں کی تلفی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں۔
پھل کی مکھی ٹماٹر ، کریلا، کھیرا، چپن کدو اور گھیا توری پر اس وقت حملہ آور ہوتی ہے جب پھل نرم حالت میں ہوتا ہے۔ اس کے حملہ سے تیار شدہ پھل مکمل طور پر ضائع ہو جاتا ہے۔ اس کے تدارک کیلئے پودوں پر صبح سویرے چھوٹے فوارہ کی مدد سے ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کریں۔ ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے متاثرہ پتوں اور گلے سڑے پھل کو توڑ کر زمین میں کم از کم2 فٹ گہرادبا دیں نیز کھیت سے خود رو پودوں اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں ۔ ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.