سام سنگ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹر پرائززکیلئے پرو ایکسپریس C30سیریز MFPs متعارف کرادی

بدھ 16 مارچ 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے کم لاگت اور زیادہ پیداواری خصوصیات کی حامل نئی پرو ایکسپریس C30سیریز ملٹی فنکشن پرنٹرز(MFPs)متعارف کرادی ہے ۔پرو ایکسپریس C30سیریز چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں اور خاص کر پروفیشنلز سروسز اور ریٹیل کا کاروبار کرنے والوں کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے جہاں وہ پرنٹنگ کی لاگت کم کرکے اپنی پیداواریت میں اضافہ کرسکیں گے ۔

پرنٹرز کی یہ نئی سیرز تین ماڈلز میں دستیاب ہے جس میں C3010ND،C3060ND اور C3060FR.شامل ہیں۔سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے پرنٹنگ سالوشنز بزنس David SW Song, کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹر پرائزز اور ورکشاپ صارفین کیلئے لو ٹوٹل کاسٹ آف اونر شپ (tco)کے ساتھ حقیقی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میعاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے خود کو منوایا ہے اور کاروباری اعتبار سے بہترین پرنٹنگ ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے سام سنگ مستقبل میں بھی اپنے معیار اور جدت کو برقرار رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پرنٹرز کی اس سیریز کے استعمال سے پرنٹنگ پراڈکٹس کیلئےTCOکو کم کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں کاروباری لاگت میں کمی واقع ہوگی جبکہ سام سنگ کی Fusing System technology,کے ذریعے آپریشنل کاسٹ کو مزید کم بھی کیا جاسکے گا۔C30سیریز کی ایک اور خاصیت اس کی ہائی کوالٹی گرافکس ہے جو کہ 9,600 x 600 ڈاٹس فی اینچ کی ریزولوشن اور (ReCP) technology کے ساتھ پرنٹ،کاپی اور اسکین ڈاکیومینٹس کیلئے بہترین نتائج فراہم کرتی ہے ۔سام سنگ کی دیگر سیریز کے مقابلے میں C30سیریز میں نئی خصوصیات شامل کرکے اس کے معیار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ،اس کی پرنٹنگ کی رفتار،پروسیسر کی کارکردگی،کاپی اور اسکینگ پروسیسینگ پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہوگئی ہے ۔ ۔