قومی اسمبلی اجلاس، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان پیپلز پارٹی پر برس پڑیں،پی پی اراکین کا شدید احتجاج

پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملک کے ہر ادارے کا بیڑہ غرق کیا ،سابق دور میں وزارت آئی ٹی ایڈہاک ازم پر چلتی رہی، نہ ہی وزیر مستقل تھا اور نہ ملازمین،6سے 7وزیرؤں نے وزارت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہماری حکومت میں آئی ٹی سیکٹر میں 60فیصد بیرونی سرمایہ کاری بڑھی،اب کام ہورہا ہے تو ان لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے، شور مچانے کی بجائے سچ سننے کا حوصلہ پیدا کریں، وزیر مملکت برائے انفارمشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان

بدھ 16 مارچ 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان پیپلز پارٹی پر ٹو پڑیں اور پارٹی کے سابق دور حکومت پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملک کے ہر ادارے کا بیڑہ غرق کیا ،سابق دور میں وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایڈہاک ازم پر چلتی رہی، نہ ہی وزیر مستقل تھا اور نہ ملازمین،6سے 7وزیرؤں نے وزارت کا بیڑہ غرق کر دیا،وزیر مملکت کے بیان پر پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کھڑ ئے ہو گئے اور شور مچاتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آئی ٹی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت وزارت آئی ٹی کو زمین کے نیچے تک لے گئی تھی ،ہم اسکو اوپر لیکر آئے ،موجودہ حکومت کے دورہ اقتدار میں آئی ٹی سیکٹر میں 60فیصد بیرونی سرمایہ کاری بڑھی،اب کام ہورہا ہے تو ان لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے،اگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے 5سالوں میں کچھ کیا ہوتا تو اج حالات مزید بہتر ہوتے،آج شور مچانے کی بجائے سچ سننے کا حوصلہ پیدا کریں،انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں صرف فائلوں کی شکل میں رہا ہم نے اسکو تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاور کے بعد عملی جامعہ پہنایا۔