علاقائی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، چینی وزیراعظم
چین امریکہ تعلقات باہمی اختلافات سے بالا تر ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب جاپان کے ساتھ تعلقات ابھی مستحکم نہیں نازک دور سے گزر رہے ہیں چین اپنی معیشت کے بارے میں تمام اہداف حاصل کر لے گا
بدھ 16 مارچ 2016 17:55
بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین اور امریکہ کے باہمی مفادات اختلافات سے بالا تر ہیں چین گذشتہ سال امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طورپر سامنے آیا ہے جس کا تجارتی حجم 560ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،یہی بات انہیں باہمی اختلافات سے بالا تر قراردیتی ہے ۔ یہ بات چینی وزیر اعظم لی کی کوانگ نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے صحت مندانہ تعلقات میں فرو غ کیلئے باہمی مفادات اور برابری کے اصولوں کے پیش نظر آگے بڑھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے کے بارے میں مذاکرات کررہے ہیں جس کے نتیجے میں چین امریکی سرمایہ کاروں کو چینی منڈی تک وسیع رسائی دے گا اور توقع کی جارہی ہے جواب میں امریکہ بھی ایسا ہی کرے گا ، دونوں ملک ایشیاء پیسفک ریجن میں علاقائی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے بھی تعاون کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات آگے بڑھتے رہیں گے ہمیں اس سے غرض نہیں کہ امریکہ کے آئندہ انتخابات میں کون کامیاب ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کی جانب سے عیدالوطنی کویت اور یوم پاکستان کے حوالے سے افطار ڈنر
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.