نجی سکولوں نے میٹرک طالب علموں کے رول نمبر روک لئے، اپریل کی فیس جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 16 مارچ 2016 18:47

ایبٹ آباد۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ہمدانی پبلک سکول سمیت نجی سکولوں نے میٹرک کے طالب علموں کے رول نمبر روک لئے، اپریل کی فیس بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہمدانی پبلک سکول سمیت دیگر سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک کے طالب علموں نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹرک کے امتحان شروع ہوتے ہی سکول انتظامیہ نے ہمارے رول نمبر روک لئے ہیں اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اپریل کی فیس بھی جمع کروائی جائے۔

جن طالب علموں نے اپریل کی فیس جمع نہیں کروائی ان کور ول نمبر جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ طالب علموں نے نجی سکولوں کی اس لوٹ مار اور ناانصافی پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگوں نے اپریل میں سکول میں ہوں گے ہی نہیں جبکہ اندھیر نگری اور چوپٹ راج کے نظام کے تحت ہم سے یہ فیس ناجائز طور پر وصول کی جا رہی ہے۔