ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروپ کے چار ڈاکوؤں گرفتار

طلائی زیورات، لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل برآمد کر لئے ہیں،ڈی ایس پی غازی

بدھ 16 مارچ 2016 18:48

ہری پور۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروپ کے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقد اور موبائل برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان نے غازی کے علاقہ میں دو بڑی ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی غازی حاکم خان نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس میں ایس ایچ او خالد رحمن، شبعہ تفیتش کے انچارج راجہ بشیر، اے ایس آئی غفور خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ غازی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تربیلا غازی و دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے چار ڈکیت رضوان زبیر ولد محمد زبیر ساکنہ جنڈ اٹک، سجاد علی ولد منظورالہی ساکنہ لوسر شرفو، علی نواز ولد ربنواز اور عابد محمود ولد محمد سلطان سکنہ جلالیہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے ایک ساتھ امانت کی گرفتاری ابھی نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈکیت گروپ نے غازی کے موضع الدوٓ میں نیاز علی اور موضع عیسی میں واپڈا ہسپتال کے ڈاکٹر ابن الحسن کے گھروں میں دو بڑی ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقد اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس نے غازی تھانہ میں 17 اکتوبر 2015 اور 10 نومبر2015 کو ایف آئی ار درج کی گئی تھی۔

ڈی ایس پی حاکم نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے نیاز علی کی ڈکیتی میں طلائی زیورات جن میں دو کڑے، ایک چین، ایک عدد چوڑی، آٹھ انگوٹھیا اور دو عدد کانٹے شامل ہیں اور ایک موبائل فون جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقد کی ریکوری ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر ابن الحسن کے ڈکیتی کیس میں ڈاکوؤں سے 15 تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ 20 ہزار روپے نقد کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :