پشاور،پوری قوم ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے ،حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ، پرعزم ہے،شہرام ترکئی
بدھ 16 مارچ 2016 19:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک بہیمانہ اور بزدلانہ قدم قرار دیاہے۔
(جاری ہے)
یہاں سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کیاہے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے عوام اورحکومت کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔پوری قوم ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اورحکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد اورپرعزم ہیں۔ شہرام خان تراکئی نے واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.