شام سے روسی طیاروں کی دوسری کھیپ بھی وطن روانہ
روسی جنگی طیاروں کا ایک اور مجموعہ وطن واپسی کے لیے شام میں حمیمیم کے فضائی اڈے سے روانہ ہوگیا،روسی وزارت دفاع
بدھ 16 مارچ 2016 19:10
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) شام سے روسی طیاروں کی دوسری کھیپ بھی وطن واپس روانہ ہوگئی،غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں کا ایک اور مجموعہ وطن واپسی کے لیے شام میں حمیمیم کے فضائی اڈے سے روانہ ہوگیا۔ وزارت کے مطابق مذکورہ طیاروں میں کارگو طیارہ Ilyushin Il-76 اور سوخوئی-25 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
اس سے قبل طیاروں کی پہلی کھیپ منگل کے روز روس واپسی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ یہ روانگی روسی صدر ولادیمر پوتین کی جانب سے شام سے جزوی انخلاء کے اعلان کے 24 گھنٹوں کے بعد عمل میں آئی۔ادھر روس کے نائب وزیر دفاع نکولائی بانکوف نے باور کرایا کہ روسی افواج کے جزوی انخلاء کے باوجود روسی فضائی طیارے شام میں داعش اور دیگر دہشت گرد جماعتوں سے مربوط اہداف پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.