چین میں پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر، پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دید ی گئی

بدھ 16 مارچ 2016 19:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) چین میں پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر پارٹی قائد شی جن پنگ کے پنج سالہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق2900 مندوبین میں سے محض 53نے اس منصوبے کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 25نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس طرح رائے شماری کے نتائج ویسے ہی رہے، جیسے کہ 2011ء میں سابقہ پنج سالہ منصوبے کی منظوری کے دوران رہے تھے۔ اقتصادی سرد بازاری کے باوجود اس نئے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح 6.5 فیصد رہے گی۔ نئے پنج سالہ منصوبے میں سن 2020ء تک چینی آمدنی اور اقتصادی کارکردگی کو 2010ء کے مقابلے میں دگنا کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :