ایکواڈور میں فوجی طیارہ گرکرتباہ،تمام سوار22افراد ہلاک ہوگئے

بدھ 16 مارچ 2016 19:19

کیوٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ایکواڈور میں فوج کے ایک طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں بائیس افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

فرانسییسی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی صدر نے ایک تعزیتی بیان میں کہاکہ یہ حادثہ ایمیزون کے جنگلات والے علاقے میں رونما ہوا اور یہ کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس حادثے کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے ہمدردری کا اظہار بھی کیا۔ اس طیارے میں انیس پیرا ٹروپرز، دو پائلٹ اور ایک مکینیک سوار تھا۔ ملکی فوج کے مطابق اس ہوائی جہاز میں فوجی سوار تھے، جو ایک تربیتی مشن پر تھے۔

متعلقہ عنوان :